جعلی اور غیرمعیاری زرادویات پر فوری پابندی عائد کی جائے ،علی گورایہ

107

فیصل آباد(جسارت نیوز)کسان بورڈکے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ جعلی اور غیرمعیاری زرعی ادویات کے باعث فی ایکٹر پیدوار میں کمی جبکہ شہریوں کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں حکومت سے کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہر اور مضافات میں ناقص، غیر میعاری، جعلی زرعی ادویات کی فروخت کادھندہ سرعام جاری ہے، ملٹی نیشنل اور نیشنل برانڈ کی کمپنیوں کے لیبل لگا کر سادہ لوح کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے کسانوں کی فصلوں کی فی ایکٹر اوسط پیدوار میں کمی ہوتی جارہی ہے ،مقامی سطح پر کاشت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر زرعی اجناس پر دونمبر زرعی ادویات کے اسپرے سے مقامی شہریوں کی صحت بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوںنے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔