مزید 5وزراء اور مشیروں کے استعفے آنیوالے ہیں، میاں افتخار حسین

153

نوشہرہ (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیجیٹل پاکستان کی معاون تانیہ بی بی کے استعفوں کے بعد مزید 5وزراء اور مشیروں کے استعفے آنے والے ہیں، استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، عمران اتنے نااہل ہے کہ ان کو 2 سال کے بعد پتا چلا کہ میری کابینہ میں شامل وزراء اور مشیر کرپٹ اور دہری شہریت کے حامل ہیں موجودہ حکومت کے لیے اپوزیشن کی کوئی ضرورت نہیں ان کی ناکام خارجہ ، داخلہ پالیسیاں خود اپوزیشن کا کردار ادا کرہی ہے۔ نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ کراچی میں سیلاب پر سیاسی دوکانداری چمکانے کے بجائے وفاق سند ھ حکومت کی مدد کرے، سیلاب قدرتی آفت ہے جو ملک کے کسی بھی صوبے میں کسی بھی وقت آسکتا ہے کورونا وائرس سے ملک بھر میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس ، پولیس عوام اور صحافی برادری سمیت ہر مکاتب فکر کی درجات بلندی کے لیے دعا گوں ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہے ہیں،عدالت عظمیٰ کے ریمارکس کے بعدنیب کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے ، نیب کا خاتمہ ہو نا ضروری ہے ۔