نیب آرڈینس ملک کے حق میں نہیں ، مولانا فضل الرحمن

126

سرگودھا(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، اس میں حکومت کی آمرانہ سوچ میں اضافے کا احتمال ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حساس نوعیت کے آرڈینس جن میں نیب آرڈینس بھی شامل ہے اسے ملک کے حق میں نہیں سمجھتے ہیں، اس میں جو حکومت کے متعلق ایک آمرانہ تصور ہے اس میں اضافے کا احتمال موجود ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ عید کے بعد رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔