حکومتی انا اور آمرانہ سوچ کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں،بلاول

230

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کے نام پر آمرانہ اختیارات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، حکومتی انا اور آمرانہ سوچ کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فٹیف اور نیب قوانین کواین آر او کے ساتھ جوڑا جارہاہے، ہمیں کسی این آر او میں دلچسپی نہیں رکھتے،پاکستانیوں کے حقوق کے خلاف قانون سازی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس مقبول باقر کے فیصلے کے بعدنیب اورجمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، عمران خان نے خود سب سے زیادہ ایمنسٹی لی،کٹھ پتلی وزیر اعظم اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں، عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسمبلی کو رولز فالو کرنے چاہیں،انا کی وجہ سے بل کو متنازع بنادیا گیا،حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن اسمبلی میں نہ بولے، میری اور اپوزیشن کی آواز بند نہیں کی جاسکتی

جسے کشمیر کا سفیر بننا تھا وہ آج کلبھوشن کا وکیل ہے،مالم جبہ ،بی آر ٹی ، چینی اور آٹاچور ی کرنے والوں کو این آر او دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کو اپنے اثاثوں کا حساب دینا چاہیے،ان سب پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے،قانون سازی پر سینیٹ اورقومی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، عمران خان آج بھی اپنے مشیروں کی کرپشن کا تحفظ کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے زیادہ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جارہے ہیں،کسی فرد کو 6 ماہ کے لیے لاپتا بنانے کا کام نہیں ہونے دیں گے۔