ممتاز افسانہ نگار و رائٹر سلطان نسیم جمیل انتقال گرگئے

454

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز شاعر، پاکستان ٹیلی ویژن کراچی کے سابق پروڈیوسر و جنرل مینجر تاجدارعادل کے بڑے بھائی ممتاز افسانہ نگار، رائٹر سلطان جمیل نسیم انتقال کرگئے۔ مرحوم ماضی میں ریڈیو حیدرآباد سے منسلک رہے تھے۔

وہ طویل عرصے سے ملک سے باہر قیام پزیر تھے تاہم کچھ عرصہ قبل اپنی ایک کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 3 میں مسجد صدیق اکبر میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔#