تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعظم

398

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، حکومت تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت دے گی۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں، ہاؤسنگ اور تعمیرات سے متعلق این سی سی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی تھی،جس میں عمران خان کو تعمیراتی شعبے کے لیے قائم ای خدمت سینٹرز اور ویب پورٹل کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی تھی۔

سرمایہ کاروں نے تعمیراتی شعبوں میں حکومتی تعان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اجلاس میں وزیر اعظم کو 1300ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ون ونڈو سہولت یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے گی،حکومتی اقدامات سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔