سندھ حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، شبلی فراز

456

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،سندھ حکومت  اپنےحصےکی گندم نہیں دےرہی جس سےقیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ صوبوں میں آٹےکی مختلف قیمتیں ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے گندم نہ دینےکےباعث صوبے کےعوام کومشکلات ہیں، تاثردیاجارہاہےکہ گندم کی پیداوارکم ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں آٹےکی قیمت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کررہی،سندھ حکومت کی کی پالیسی کی وجہ سے صوبے کی عوام مہنگا آٹا خرید رہی ہے،  صوبوں میں طلب ورسد سے وفاق کاتعلق نہیں،سندھ اورپنجاب گندم کی پیداواروالےصوبےہیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ فخر امام نے کہا کہ سندھ میں گندم قلت کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی پرقابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت گندم ریلیز کرے تو قیمتیں یقینی طور پر کم ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گندم کی پیداوار کرنےو الا8واں بڑا ملک ہے، 19ملین ٹن گندم پنجاب اورسندھ کی 4ملین ٹن گندم تھی، پنجاب حکومت 4لاکھ ٹن تک گندم ریلز کرچکی ہے۔

فخرامام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال40لاکھ ٹن اوررواں سال66لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی، رواں سال 26لاکھ ٹن گندم کی زائد خریداری کی گئی،حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہم نے روسی حکومت کو لکھا ہے کہ ہم گندم خریدنا چاہتےہیں۔