جوانی میں اچھی صحت، بہتر مستقبل کی ضامن

393

نوجوانی کا دور ایک ایسا دور ہوتا ہے جس میں انسان کی جسمانی صحت کی بنیادیں مظبوط یا کمزور ہورہی ہوتی ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جس میں ایک نوجوان اپنی صحت سے متعلق غفلت کا شکار ہوتا ہے۔

عام طور پر نوجوانی کا دور اپنے ساتھ مختلف اقسام کے ذہنی دباؤ ساتھ لاتا ہے جیسے اسکول میں بہتر کارکردگی دکھانے کا دباؤ یا اپنے اطراف کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا دباؤ جبکہ ملازمت ہو تو اسکے ساتھ ایک صحتمندانہ زندگی کے لئے وقت نکلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی لئے آئندہ آنے والے طویل عرصے میں اچھی صحت بر قرار رکھنے کے لئے اپنے جسم کا خیال  رکھنا بہت ضروری ہے جس کیلئے 2 چیزیں بہت اہم ہیں۔ ایک تو ورزش اور دوسری صحت بخش خوراک :

ورزش 

ایک صحت مند نوجوان کی حثیت سے ایک  صحت مند وزن برقرار رکھنا آپکے لئے بہت ضروری ہے. باقاعدگی  سے ورزش کرنا اور کھانے  پینے کا صحت مندانہ انداز اختیار کرنا اس حوالے سے بہت اہم ہے۔ ایک نوجوان کو دن میں ایک گھنٹہ تو ضرور ہی جسمانی سرگرمیوں میں لگانا چاہیے۔

جسم کو آکسیجن پہچانے والی کڑی ورزشیں جیسے ایرو بکس اور لچک اور قوت  پیدا کرنے والی ورزیشن کی جا سکتی ہیں۔ کوشش کریں کہ ان ورزشوں کا انتخاب کریں جنھیں کرتے وقت آپ لطف اندوز بھی ہو سکیں- اس کے علاوہ مختلف جسمانی مشقت والے کھیل جیسے وزن اٹھانا ، تیراکی اور بھاگنے اور تیز تیز چلنے کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک ہی وقت میں ایک گھنٹہ ان سرگرمیوں میں لگانا مشکل لگے تو دن بھر میں تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے بھی کی جا سکتی ہیں۔

صحتمند غذا 

کھانا کھانے کا ایک اچھا معمول بھی مناسب وزن برقرار رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ کھانے طرح طرح کے کھائیں اور کبھی کبھی اپنی ضیافت کر لینے میں بھی حرج نہیں بس اپنی غذا میں سوڈا وغیرہ کا استمال بند کر دیں، پھل سبزی کی مقدار بڑھادیں اور غذا کے ہر گروپ کی کوئی نہ کوئی چیز ضرور کھانے کی کوشش کریں۔ ناشتہ ضرور کریں اور بلا وجہ محض بوریت دور کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے سے پرہیز کریں۔