کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروا کر حل کیا جائے، مقررین

56

شہدادپور (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح شہدادپور میں بھی یوم استحصال کے موقع پر مختارکار قمرالدین راہیپوٹو، ٹی ای او پرائمری، منظور حسین رند، پیر اکرام، منور راجپوت ودیگر اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں، ریونیو ملازمین نے عثمان غنی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک سال قبل کشمیر پر بلاجواز آرٹیکل 378 نافذ کر کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کر کے لاک ڈائون لگایا اور پھر کشمیری بھائیوں کی نسل کشی پر اتر آیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر کا مسئلہ فوری اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروا کر حل کیا جائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔