نکے کو5برس تحفظ دیا جائے گا‘ حافظ حسین احمد

82

جہلم (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت نے حکومت کو نہ گرانے اوران کے خلاف احتجاج نہ کرنے کے لیے این او سی دیدی ہے‘ لگتا ہے کہ یہ حکومت بچاؤ ’’این او سی‘‘ جان بچاؤ ’’این او سی‘‘ کے بدلے میں دی گئی ہے، جس کی نشاندہی کھرے اور سچے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کر دی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کے بعد ہمیں توقع تھی کہ اپوزیشن کی بڑی جماعت کم ازکم اس بار سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن لگتا یہ ہے کہ مشرف دور کی حکمت عملی دہرائی جارہی ہے اور اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ ڈیل میں اس شرط کو قبول کیا گیا ہے کہ 5سال تک ’’نکے‘‘ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور یہ کارنامہ ’’ابے‘‘ کا لگتا ہے جس کا سہرا ڈاکٹر عدنان کے سر ہے جس نے میڈیکل کی تاریخ میں انوکھا اندازاپنایا مزے کی بات یہ ہے کہ شوکت خانم اسپتال، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹر صاحبان بھی اس چکمہ میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی جماعتوں جمعیت علما اسلام اور دیگر جماعتوں کو سوچنا پڑے گا کہ وہ اے پی سی کے حوالے سے شرکت کر کے کیا اس ڈیل کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟