کے ایم سی میں پہلی بار اہل اور سینئر آفیسر کا تقرر

289

کراچی (رپورٹ: محمد انور) بلدیہ عظمٰی کراچی نے 5 سال بعد کراچی فائر برگیڈ میں سینئر اور اہل فائر آفیسر مبین احمد کی بحیثت چیف فائر آفیسر تقرری کردی۔ جنہوں نے چیف فائر آفیسر کی حیثیت سے اپنی زمے داریاں بھرپور طریقے سے انجام دینی شروع کردی۔

 خیال رہے کہ 2015  سے محکمہ فائر برگیڈ میں مسلسل جونیئر ونااہل اسٹیشن افسران کو بحیثیت چیف فائر آفیسر مقرر کیا جارہا تھا حالانکہ سینئر اور اس اسامی کے اہل افسران موجود تھے۔ سب سے زیادہ جونیئر ترین اسٹیشن افسر مولانا تحسین کو چیف فائر آفیسر کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع دیا گیا جن کے دور میں کبھی بھی 8 سے زائد فائر ٹینڈرز و اسنارکل درست حالت میں نہیں رہے اور نہ ہی انہوں نے 38 فائر ٹینڈرز کو فعال رکھنے کی کوشش کی۔

گزشتہ دو ماہ قبل مولانا تحسین کو معطل کیا گیا جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سینئر اسٹیشن افسر مبین احمد کو چیف فائر اسٹیشن آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ مبین احمد کے ایم سی کے قابل اور باصلاحیت و ایماندار اسٹیشن افسر کی شہرت رکھتے ہیں۔