وزارت خارجہ نے 4 ماہ بعد قونصلر سروسزمکمل طور پر بحال کردیں

313

اسلام آباد:وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کے باعث بند قونصلر سروسز 4 ماہ بعد بحال کردیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث محدود کی گئی قونصلر سروسز بحال ہونے سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے، اب شہری اپنی دستاویزات کی تصدیق دفتر خارجہ سے خود کراسکیں گے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی، ان کے اہلخانہ، طلبہ اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔