چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 4 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

105

ملتان (اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان 4 روزہ دورے پرملتان پہنچ گئے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ آمد پر رجسٹرار بہادر علی خان، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد یار ولانہ، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد شاہد حسین، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل محمد نسیم شاہد، پروٹوکول آفیسرجاوید سعید، ڈپٹی رجسٹرار محمد معصوم عثمانی، کیئر ٹیکر غلام رسول اور پی اے ٹو چیف جسٹس ملک افتخار نے استقبال کیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بارکے وکلا سے ملاقات کریںگے۔ وہ پیر کو ملتان بینچ میں کیس بھی سنیں گے۔