حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گی، مشیر خزانہ

219

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

مشیرخزانہ کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں گندم صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں گندم اور آٹے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

عبدالحفیظ شیخ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مزید ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں، پاسکو سے مزید 3لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔

مشیر خزانہ نے گندم کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آٹے اور گندم کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایات کردیں ہیں۔