آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے چائلڈ کنیکٹ والدین کے لئے تمام حل ایک جگہ متعارف کرادیا

382

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بچوں کی دیکھ بھال کو مدنظر رکھتے ہوئے،آغا خان یونیورسٹی اسپتال نےپیر کے روزوچائلڈ کنیکٹ، والدین کے لئے تمام حل ایک ہی جگہ،بلا معاوضہ متعارف کروایا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال کا مقصداپنی نگہداشت کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا اور ہر مریض کو ان کی طبی اور فوری ضروریات کی سطح کو مد نطررکھتے ہوئے دیکھنا ہے۔

والدین اب مکمل طور پر بلا معاوضہ طبی مشورے کے لئے آن کال پیڈیاٹرک معالج سے رابطہ کرنے کے لئے اے کے یو ایچ ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔بچے کی میڈیکل ہسٹری کی بنیاد پر ، پیڈیاٹرک معالج تشخیص فراہم کرے گا اور والدین کو اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بتائے گا۔ جہاں ضرورت ہوگی،چائلڈ کنیکٹ بچے کے علاج کے لیے اگلے اقدامات،بشمول ضروری نسخہ، اپائنٹمنٹس اور ایمرجنسی میں سہولت اور مد د فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء میں اے کے یو اور اے کے یوایچ کی قیادت کے سربراہان شامل تھے؛ شگفتہ حسن، انٹیرم سی ای او، اے کے یو ایچ، ڈاکٹر عادل حیدر, ڈین اے کے یو میڈیکل کالج، ڈاکٹر روزینہ کرم علیانی، ڈین اے کے یو اسکول آف نرسنگ اور مڈوائفری (سونم)، ڈاکٹر عاصم بیلگامی ، چیف میڈیکل آفیسر،سلمی جعفر، چیف نرسنگ آفیسر، ڈاکٹر عبدلغفار بلو، پروفیسر ایمیرائٹس، ڈپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اور چائلڈ ہیلتھ، ڈاکٹر سلمان کرمانی،چئیر ڈپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک اور چائلڈ ہیلتھ، ڈاکٹر حسنین ظفر،اسوسییٹ پروفیسر جنرل سرجری، اور چیف کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی آفیسر، ڈاکٹر علی سلیم، سروس لائن چیف، چلڈرنز ہسپتال، و دیگر شرکاء شامل تھے۔

‘ان مشکل حالات کے دوران ہم معیار پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو روزانہ کی بنیاد پر جدید اور بہتر بناتے رہیں۔وباء کے دوران، والدین کے لئے اسپتا ل یا معالج سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔ چائلڈ کنیکٹ، بچوں کی بروقت دیکھ بھال کے لئے، والدین کی بچوں کےمعالجین تک رسائی کو آسان بنائے گا ۔ڈاکٹر بلو نے بچوں کی بروقت دیکھ بھال کی اہمیت پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔

یہ حل اس سوچ کے گرد گھومتا ہے کہ بچے اپنی بیماری کے درد کو مکمل طور پر بتانے سے قاصر ہوتے ہیں اور بیماری سے نجات کے لئے جلد مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے۔والدین چائلڈ کنیکٹ پر بلا معاوضہ پیر تا ہفتہ، صبح 8 تا رات 8 بجے تک ہیلپ لائن (021) 111 911 911پر کال کر کےمشاورت حاصل کرسکتے ہیں۔