چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ارشد ملک کا سیلری پیکیج لینے سے انکار

292

اسلام آباد: قومی انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر(سی ای او) ارشد ملک نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج لینے سے انکار کردیا اور کہا پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لے سکتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 لاکھ کا سیلری پیکیج آفر کیا تھا، جسےسی ای اوارشد ملک نےلینے سے انکار کردیاہے،بورڈ کاموقف تھا کنٹریکٹ افسران اور پائلٹ 2 ملین ماہانہ سیلری لیتے رہے ہیں،ارشدملک نے کہاکہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوئیں تو میں کیسے اضافی سیلری لے سکتاہوں۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈیپوٹیشن والے سیلری پیکج پر کام کرنے کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کورونا کی وجہ سے سیلری پہلے ہی 25 فیصد کم کردی تھی۔

خیال رہے کہ ائیر مارشل ارشد ملک گزشتہ ماہ پاک فضائیہ سے پری ریٹائرمنٹ چھٹی پر چلے  گئے تھے اور وفاقی کابینہ نے انہیں کنٹریکٹ پر پی آئی اے کا سی ای او مقرر کیا تھا، اس سے پہلے ارشد ملک ایئر لائنزمیں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے تھے۔