وزیر اعظم کا ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

169

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات اور زرمبادلہ میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان کی زیر صدارت ترسیلات زر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پراجلاس ہوا، جس میں ترسیلات زراور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے متعلق امور پر غورکیا گیا، اجلاس میں ترسیلات زر اور زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کے لیے مجوزہ تجاویز پر بھی غورکیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،اوور سیز پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات دینا ترجیح ہے۔