حکومت کا پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کیلئے تعلیمی ادارے نہ کھولنے پر غور

425

لاہور:پنجاب حکومت نے پہلی ست چوتھی جماعت کے بچوں کیلئے  اسکولز نہ کھولنے کی تجویز  پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہحکومت کے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں،  اس حوالے سے 25 اگست تک تحریری تجاویز طلب کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے اسکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے ہی اسکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لئے اسکول نہیں کھلیں گے، جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں آدھے بچے ایک دن جبکہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے۔