پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ رکھا، شبلی فراز

228

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کر رکھا ہے،400ٹن چینی سندھ لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان سے مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپے ماررہی ہے،چینی کی قلت دور کرنے کے لیے بیرون ملک سے چینی درآمد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،حکومت سنبھالنے کے بعد ملک کو اوپر لانا آسان کام نہیں تھا،کورونا وباکے  دوران احساس پروگرام شروع کیا گیا،ملک میں کورونا وبا آئی تو ہمارے پاس طبی آلات کی کمی تھی، ملک بھر میں سائنسی انداز میں کورونا کو کنٹرول کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت میں درباری ہونا اہلیت تھی،نوازشریف پارلیمنٹ میں جو بات کرتے تھے باہر آکر مکر جاتے تھے،نواز شریف کی فطری استعداد یہ تھی کہ انہوں نے بیرون ملک میں اثاثے بنائے۔

شبلی فراز نےمزید کہا کہ ملک میں آنے والی ہر اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری ہے،بیشتر جامعات میں پینشن تنخواہوں سے زیادہ ہیں،کابینہ نے پینشن اور جج فنڈزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پینشن فنڈز کی کٹوتی ہوتی ہے تو دیگر کاموں میں استعمال ہوجاتی ہے،ماضی میں وہ فیصلے ہوئے جس کے سیاسی اثرات ہوں،انسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت اختیارات صوبوں کومنتقل کرنےکی منظوری دی گئی۔