ہندوتوا نظریہ مزید نہیں چلے گا، کشمیر جلد آزاد ہوگا، صدرمملکت

234

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ جلد کشمیر آزاد ہوگا، ہندوتوا کا نظریہ مزید نہیں چلے گا،بھارت کے5اگست کےاقدام کی مذمت کرتےہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  میں ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتوں کے نمائندےایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارتی مسلمانوں کےساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے، عالمی برادری سےاپیل کرتےہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے،بھارت نےجنیواکنونشن اوراقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی، ترکی،ملائیشیانےکشمیرکےمعاملےپرساتھ دیاجس پرشکریہ اداکرتاہوں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت  میں جب آئے تو ہر طرف کرپشن تھی، ایم ایل ون منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا،دنیا کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کر رہی ہے،پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت اثرات مرتب ہوئے،احساس پروگرام کےذریعےایک کروڑ69لاکھ خاندانوں کی مددکی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کےتمام ادارےایک پیج پرہیں، وزیراعظم نےموقف واضح کردیاکہ اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے، کےپی حکومت کاتمام خاندانوں کوہیلتھ انشورنس دینےکااقدام بہترین  ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قومیں مضبوط فیصلوں کی بنیاد پر بنتی ہیں،حکومت نےجوفیصلےکیےاس کےمثبت اثرات مرتب ہورہےہیں۔