کراچی میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

459

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جب کہ ملیرجوکھیو گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں  سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا،، بفر زون، صدر، لانڈھی،کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

شہر میں نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔

شادمان ٹاؤن کا نالہ اوور فلو ہوگیا ہے،اورعلاقے میں صورتحال خوفناک ہوگئی ہے،نالہ اوور فلو ہونے سےاطراف کی گلیوں میں پانی داخل ہوگیا،اور تمام رہائشی آبادی زیر آب آگئی ہے۔

دوسری جانب میمن گوٹھ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے، جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نےاگلے روز تک  تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔