کورونا کو ختم ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں: ڈبلیو ایچ او

378

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم غیبریسس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ونا کو ختم ہونے میں مزید دو برس لگ سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے تاہم اب ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کی وجہ سے کورونا وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد ملی۔

ٹیڈروس ادھانوم غیبریسس کہ ہمارے پاس کورونا وائرس کو روکنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 12 سال سے بڑے بچے ماسک کا استعمال کریں، 6 سے 11 سال کے بچے عوامی مقامات پر ماسک کو ترجیح دیں جب کہ 5 سال سے چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنانا بہتر ہے۔

کچھ روز قبل ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی تھی کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف اقدامات تیز کرنا ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے، سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہرپر قابو پایا جا سکتا ہے۔