جعلی زرعی ادویات کی فروخت کیخلاف کارروائی کی جائے، کسان بورڈ

137

فیصل آباد (جسارت نیوز) کسان بورڈ کے ضلعی صدر علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے باعث فی ایکٹر پیدوار میں کمی جبکہ شہریوں کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے انہوں حکومت سے کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہر اور مضافات میں ناقص، غیر میعاری، جعلی زرعی ادویات کی فروخت کادھندہ سرعام جاری ہے، ملٹی نیشنل اور نیشنل برانڈ کی کمپنیوں کے لیبل لگا کر سادہ لوح کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے کسانوں کی فصلوں کی فی ایکٹر اوسط پیداوار میں کمی ہوتی جارہی ہے، مقامی سطح پر کاشت کی جانے والی سبزیوں، پھلوں اور دیگر زرعی اجناس پر دو نمبر زرعی ادویات کے اسپرے کے مقامی شہریوں کی صحت بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک زرعی اعتبا ر سے کا فی زرخیز ملک ہے لیکن دوسری جانب ہمیں زرا عت کے شعبہ میں بے شما ر مشکلا ت اورچیلنجز کا سامنا ہے۔ جب سے یہ نئی حکو مت آئی ہے تب سے ما رکیٹ کمیٹیا ں بھی فعال نہیں ہیں آڑھتی بھی من مرضی کر تے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیسے بھی حالات ہوں ملکی زراعت پہ توجہ دی جائے ڈیزل کھاد بجلی زرعی ادویات پر سبسیڈی دی جائے بجلی حسب وعدہ 4 روپے یونٹ کی جائے تمام زرعی مداخل پر ٹیکسوں کا مکمل خاتمہ، اہم زرعی اجناس گندم چاول کپاس مکئی اور آلو کی امدادی قیمتیں کسانوں کی مشاورت سے طے کرتے ہوئے کھادوں پر براہ راست سبسڈی دی جائے ٹوکن سسٹم ختم کیا جائے۔