گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ

367

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  کی جانے والی نئی دستاویز کے مطابق 2سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87 فیصد کے برابر ہوگیا جب کہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے لیا گیا قرض ہے۔

خیال رہے کہ قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے،مسلم لیگ(ن)کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریبا 73فیصد تھا۔