واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کا پلازما تھراپی سے علاج کی منظوری دے دی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ہنگامی طور پر پلازما تھراپی سے کورونا مریضوں کے علاج کی اجازت دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چینی وائرس کیخلاف اعلان سے خوشی ہوئی اور اس سے لاتعداد جانیں بچیں گی۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے امریکہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 604 جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 58 لاکھ 74 ہزار 146 تک جا پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں دنیا بھرمیں جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 678 افراد متاثر، 8 لاکھ 12 ہزار 539 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔