اوسط درجے کے وزرائے اعلی انتظامی معاملات نہیں چلاسکتے، فواد چوہدری

253

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوسط درجے کے وزرائے اعلی انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، نظام تباہ ہے، تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں جنہوں نے کارکردگی ہی نہیں دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔