منگلااور تربیلا ڈیم کئی برس بعد پانی سے بھر گئے

115

پھالیہ (آن لائن) پانی کوذخیرہ کرنے کے حوالے سے منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن گیا، تربیلا ڈیم کے مقابلہ میں 1.32 ملین ایکڑ فٹ پانی زیادہ ذخیرہ کر لیا گیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم میں 7.3 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جو منگلا ڈیم کی پوری گنجائش ہے جبکہ تربیلاڈیم بھی اپنی گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے اورتربیلا ڈیم میں پانی کا گنجائش کے مطابق ذخیرہ 5.98 ملین ایکڑ فٹ ہے، یوں منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تربیلا ڈیم کی کل گنجائش سے 1.32ملین ایکڑ فٹ زیادہ ہے جس سے منگلا ڈیم پانی کے ذخیرہ کے حوالے سے پاکستان کاسب سے بڑا ڈیم بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگلا ڈیم 2016 ء کے بعد اب 2020ء میں اپنی پوری گنجائش کے مطابق بھرا گیا ہے اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1242 فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ ربیع کے سیزن تک استعمال ہوسکے گا جس سے ربیع کی فضلوں کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔