محمد عامر کی تیسرے ٹی 20 میں شمولیت خطرے میں پڑگئی

253

مانچسٹر:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شمولیت خطرے میں پڑگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے پیسر محمد عامر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی تیسرے میچ میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھلیں گے، ان کی سیدھی ران میں ابھی بھی شدید درد ہے،ان کا کہنا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف  انجری کے شکار کھلاڑی کا معائندہ کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20میچ میں باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم ستمبر(کل)کھیلا جائے گا۔