نیپرا کا کے الیکٹرک کو20کروڑ کا جرمانہ

308

اسلام آباد: نیپرا  نے کراچی میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیپرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جون اور جولائی میں کراچی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کی،کے الیکٹرک نے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی  بھی کی ہے ، جس کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ جون اور جولائی میں کے الیکٹرک نے کراچی کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ہے،گذشتہ بارشوں میں بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی کافی مایوس کن تھی۔

شہر میں اب بھی کے الیکٹرک کی یقین دہانی کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے،اب بھی کئی علاقوں میں 3،4دن سے بجلی معطل ہے۔