کولیسٹرول کی اقسام میں سے کونسی مضرِ صحت؟

711

کوليسڻرول ايک روغن (چربی) ہے۔ يہ جگر کے ذريعہ چربی دار غذاؤں سے تيا ر کيا جاتا ہے، اور جسم کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوليسڻرول جسم کے ہر خليے کی جهلّی (خارجی پرت) ميں موجود ہوتا ہے۔

کوليسڻرول ليپوپروڻين ہے جو کہ 3 قسموں پر مشتمل ہے:

لو ڈينسيڻی ليپوپروڻين (LDL): اس کو خراب کوليسڻرول بھی کہا جاتا ہے۔ LDL کو شريانوں سے متعلق مرض کا باعث سمجها جاتا ہے۔ LDL جگر سے کوليسڻرول خليوں کو پہنچاتا ہے اور اگر اس کی مقدار خليوں کی ضرورت سے زيادہ ہو تو نقصاندہ ذخيرے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہائی ڈينسيڻی ليپوپروڻين (HDL): اس کو معياری کوليسڻرول بھی کہا جاتا ہے۔ HDL کو شريانوں سے متعلق مرض روکنے والا سمجها جاتا ہے۔HDL خليوں سے کوليسڻرول حاصل کرتا ہے اور واپس جگر کو پہنچاتا ہے جہاں يہ ڻوٹ کر فضلے کے طور پر جسم سے خارج ہوتا ہے۔

ڻرائگليسيرائڈز: یہ جگر کے ذريعہ تيار ہوتے ہيں اور ڈيری کی مصنوعات، گوشت اور خوردنی تيلوں ميں پائے جاتے ہيں۔ اگر آپ کا وزن زيادہ ہے اور زيادہ چربی والی غذائيں کهاتے ہيں تو آپ کے ہائی ڻرائگليسيرائڈ کی سطح بڑھ جانے کا خطرہ لاحق ہے۔