روس میں ایک اور کورونا ویکسین کی آزمائش شروع

333

ماسکو: روس کورونا وائرس کی دوسری ویکسین کا ابتدائی آزمائشی مرحلہ اس ماہ کے آخری میں مکمل کرلے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے کورونا وائرس کی ایک اور ویکسین ایجاد کرلی ہے۔ ویکسین کا آزمائشی مرحلہ اس ماہ 30 ستمبر کو مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ کورونا ویکسین ویکٹر نامی روسی ادارے نے ایجاد کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پچھلے ماہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کا اعلان کیا تھا۔ جو اس ہفتہ سے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

روس کے یکے بعد دیگرے کورونا ویکسین ایجاد کرنے پر مغربی سائنسدانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روس کا بغیر سیفٹی ڈیٹا کے تیزی سے کورونا ویکسین ایجاد کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

تاہم روس نے سائنسدانوں کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے تحقیق میں خلل ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔