چیف جسٹس پاکستان کا خاتون سے زیادتی کے واقعے پر اظہار تشویش

293

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاد احمد نے لاہورَ-سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر  تشویش  کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان  نے  لاہور میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو  شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سیاسی ہوچکی ہے، اس کی مثال موٹر وے پر  خاتون سے زیادتی کا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ شہریوں کو فوری اور سستاانصاف فراہم کرے۔