امن و ترقی کے سفر میں افغانستان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم

154

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن وترقی کےاس سفرمیں پاکستان افغان عوام کےساتھ کھڑارہےگا،امیدہےتمام فریقین مطلوبہ نتائج کےحصول کےلیےثابت قدم رہیں گے۔

عمران خان نے بین الافغان مذاکرات کے12ستمبرکوانعقادکےاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس دن کاانتظارافغان عوام کئی سالوں سےکررہےتھے،افغان قیادت مل کر سیاسی تصفیہ کے لیے مثبت انداز میں کام کرے، امیدکرتےہیں تمام فریقین اپنےوعدوں کی پاسداری کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نےانتھک کوششوں سےافغان امن عمل کوآسان بنانےمیں اہم کرداراداکیا، افغان مفاہمتی عمل کاکامیاب انعقادعلاقائی امن اورخوشحالی کےلیےناگزیرہے، افغان رہنمااس تاریخی موقع سےفائدہ اٹھائیں۔

عمران خان نے کہاکہ افغانستان کاپائیدارامن سیاسی مذاکرات سے ہی ممکن ہے، میرا ہمیشہ یہی موقف رہاہےکہ افغان مسئلےکافوجی حل ممکن نہیں، افغانستان میں بدامنی کےاثرات دہشتگردی کی صورت میں پاکستان پربھی پڑے،افغانستان گزشتہ40سال سےتشدداورتنازعات سےمتاثرہے۔