طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے تجربات کے مطابق نیا کورونا وائرس دل کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج آن لائن bioRXiv پر شائع ہوچکے ہیں۔
امریکا کی گلیڈ اسٹون انسٹیٹوٹ کی لیبارٹری میں دریافت کیا گیا کہ کوروناوائرس سے دل کے مسلز فائبر ننھے ذرات میں تبدیل ہوگئے جس کے نتیجے میں دل کے خلیات کو مستقل نقصان پہنچا۔
نتائج محققین کے لیے بالکل غیرمتوقع تھے اور ایسا کبھی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ کوئی بیماری دل کی خلیات کو اس انداز سے متاثر کرسکتی ہے۔
گلیڈ اسٹون انسٹیٹوٹ کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ٹوڈ میکڈیوٹ کا کہنا تھا ‘ہم نے جو دیکھا وہ خلاف معمول تھا تاہم تحقیق کے نتائج سے یہ ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ کووڈ 19 کس طرح دل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔