سعوری عرب: تین سو کلو وزنی مریض علاج کے لیے اسپتال منتقل

350

سعودی عرب میں تین سو کلو وزنی مریض کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین سو کلو وزنی مریض سعودی عرب کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا، مریض کے اہل خانہ کی درخواست پر حکومت نے اسے ملک کے دارالحکومت ریاض کے بڑے اسپتال منتقل کردیا۔

تین سو کلو وزنی مریض کے علاج کے لیے حکومت نے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مریض کو کنگ سلمان بن عبد العزیز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کنگ سلمان اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بہت سی مشکلات کے باوجود تین سو کلو وزنی مریض کو منتقل کیا گیا۔

اسپتال حکام نے مریض کی شہریت اور عمر کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کمیٹی کچھ روز میں حکمت عملی طے کر کے علاج شروع کرے گی۔