ڈرامہ ارطغرل غازی کیخلاف پوسٹیں کرنے پر کارروائی، صحافی گرفتار

347

انقرہ: پاکستان میں تو سوشل میڈیا مادر پدر آزاد ہے، آپ جس کی چاہے تضحیک کریں یا ڈس انفارمیشن پھیلائیں، آپکو کوئی کچھ نہیں کہے گا، لیکن ترکی میں ایسا نہیں ہے، اور اسی لئے مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’’درلش ارطغرل‘‘ پر تنقید کرنے والے ترک صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک پولیس نے کارروائی کرکے  صحافی اوکتائے کاندامیر کو صوبہ وان میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے، صحافی نے سوشل میڈیا پر ڈرامے سے متعلق منفی پوسٹیں کی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاندامیر کو آرٹیکل 130 پینل کوڈ کے تحت  گرفتار کیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی مرنے والے شخص کی ہتک عزت پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔