چہرے کے دانوں سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟

289

عام طور پر 17 سے 25 سال تک کی عمر میں چہرے پر دانے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو کہ آپ کی چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرسکتے ہیں۔

چہرے پر دانے نمودار ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے اکثر آپ کے قابو سے باہر ہیں۔

یہ اب تک پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے کہ مخصوص عمر کے حصے میں دانے نکلنے کی وجہ کیا ہے اور تب ہی ماہرین کے پاس اس کا علاج موجود نہیں تاہم چند ایسی احتیاطیں ہیں جن پر آپ عمل کر کے ان دانوں کو کم کرسکتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

1) جو کاسپیٹکس مصنورات آپ استعمال کررہے ہیں اُس کے بارے میں آپ کو مکمل جانکاری ہونی چاہیے کہ آیا یہ کہیں آپ کی جلد کیلئے نقصاندہ تو نہیں۔

2) دوسرا اس با ت کا خیال رکھیں کہ اپنے ہاتھوں کو کسی چیز سے چھونے کے بعد اپنے چہرے پر دھوئے بغیر نہ لگائیں کیونکہ اس سے بیکٹیریا آپ کے چہرے کی جلد پر انفیکشن کرسکتا ہے۔

3) جب بھی اپنے چہرے کو دھوئیں تو شدت کے ساتھ ہاتھوں کو چہرے پر نہ ملیں۔

4) ڈپریشن کو کم کریں کیونکہ جب آپ زیادہ پریشان ہوتے ہیں تو کچھ ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو چہرے پر تیل نمودار ہونے کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے کی جلد میں موجود خلیوں یا بیکٹیریا باہر آکر انفیکشن کرسکتے ہیں۔