پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

211

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی درخؤاست مسترد کردی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد آئندہ 15 روز تک پیٹرول مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزات خزانہ کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔