خیبر پختونخوا صوبائی پلاننگ سروس رولز 2018ء میں مزید ترامیم

91

پشاور (آن لائن) حکومت خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 26 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبر پختونخوا صوبائی پلاننگ سروس رولز 2018ء میں درج ذیل مزید ترامیم کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق (a) شیڈول II میں کالم نمبر 3 میں سیریل نمبر 4 میں موجودہ مندرجات کی جگہ درج ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی۔ کسی بھی مستند یونیورسٹی سے درج ذیل شعبہ جات اقتصادیات، ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، ایگریکلچر سائنس، ہیلتھ پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، انڈسٹریل اکنامکس، تعلیمی پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سائنس، ماحولیاتی مینجمنٹ، انوائرمنٹل مینجمنٹ، شماریات، بزنس ایڈمنسٹریشن، تجارت، کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، انوائرمنٹل انجینئر نگ، ڈیولپمنٹل مینجمنٹ، سول انجینئرنگ میں بی ایس سی/ بی ای ڈگری ان سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، اربن اینڈ ریجنل پلاننگ، سٹی ڈیولپمنٹ، ریجنل پلاننگ، ٹاؤن پلاننگ، انڈسٹریل انجینئرنگ، مائننگ انجینئرنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ انجینئرنگ میںکم از کم سیکنڈ ڈویژن 16 سالہ تعلیم ’’اور شیڈول III میں (I) سیریل نمبر 5 کے بعد متعلقہ کالمز میں درج ذیل اندراجات درج کیے جائیں گے۔ (غیر مسلموں کی صورت میں) مطالعہ پاکستان کے (1) الفاظ تاریخ پاکستان (1957ء تا 1947ء) (2) آزادی کے بعد پاکستان کو درپیش مسائل، آئین پاکستان 1973ء اور پاکستان کی ثقافت اور معیشت جبکہ کالم نمبر 2 میں سیریل نمبر 6 میں انٹری نمبر 4 میں لفظ ’’اسلامیات‘‘ کے بعد آبلیک(/) اور الفاظ ’’مطالعہ پاکستان‘‘ (غیر مسلم کی صورت میں) کا اضافہ کیا جائے گا اور (III) سیریل نمبر 6 کے بعد جیسا کہ ترمیم کی گئی، میں مندرجہ ذیل کا اضافہ کیا جائے گا:۔ (1) امیدوار پیپرز کا جواب انگریزی میں دے گا۔ جب تک کہ دیگر کوئی اور ہدایت نہ دی گئی ہو۔ تاہم اسلامیات اور مطالعہ پاکستان (غیر مسلم کی صورت میں) کے پرچوںکا جواب اردو یا انگریزی میں دیا جا سکتا ہے۔ (2) غیر مسلم کی صورت میں اسلامیات کے پرچے کی جگہ مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا جا سکتا ہے۔ (3) کسی بھی امیدوار کو زبانی امتحان کیلیے اس وقت تک نہیں بلایا جائے گا جب تک وہ ہر تحریری پرچے میں 40 فیصد نمبرات اور تحریری امتحان کے تحریری حصے میں مجموعی طور پر 50 فیصد نمبرات حاصل نہ کرے۔ (4) کسی بھی امیدوار کو اسی وقت تک امتحان میں کامیاب تصور نہیں کیا جا ئے گا جب تک وہ 30 فیصد نمبرات زبانی امتحان میں حاصل نہ کرے۔ زبانی امتحان سے ناکافی غیر حاضری کی صورت میں امیدوار کو تقرر کیلیے فیل تصور کیا جائے گا اور امیدوار کا نام میر ٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ ترقی و منصوبہ سازی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔