واجبات کی ادائیگی کرشنگ سیزن میں شامل ہونے کی شرط

102

سرگودھا(صباح نیوز)نئے کریشنگ سیزن میں شوگر ملوں کی شمولیت واجبات کی کلیئرنس سے مشروط قرار دیدی گئی، اور حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ مانگ لیے،کین کمشنر پنجاب کی جانب سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ رو ز آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے کاشتکاروں کے سابقہ واجبات کلیر کرنیوالی شوگر ملوں کو ہی کریشنگ سیزن کے آغاز کی اجازت دینے کا فیصلہ ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر شوگر ملوں کی انتظامیہ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کر یں جس کے ساتھ اگر بقایاجات ہیں تو انکی تفصیلات بھی ارسال کی جائیں۔