سرعام پھانسی کی سزا کیلئے تیاری شروع، سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا، سینیٹر فیصل جاوید

421

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف  سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گینگ ریپ کے مرتکب  ملزمان کوسخت سزائیں دینےکیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیاری شروع کردی ہے،سرعام پھانسی کی سزا کیلئے سیاسی جماعتوں  میں اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گینگ ریپ کے مرتکب افراد کیلئے قانون لانے کا حکم دیدیا ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مرزا شہزاد اکبر کو سخت قانون لانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ سرعام پھانسی کی طرف جانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا، جبکہ نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ لایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل پر سرعام پھانسی کی سزا پربلاول بھٹو زرداری اور مصطفی نواز کھوکھر نے مخالفت کی،ہم سرعام پھانسی کے لئے جلد قانون لارہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے معافی مانگ لی اب وہ بھی استعفیٰ دیں،درباری بغیرسوچے شہبازشریف کی حمایت میں ڈیسک بجا رہے تھے،لیب اور موٹروے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی،اب استعفیٰ استعفیٰ کی گردان والے کہاں ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پتنگ اڑانے کے کیس میں سزا نہیں ہوئی ہے،نواز شریف اور ان کا خاندان شروع میں لندن میں جائیدادوں سے انکاری رہا ،  شریف خاندان  نے مسلسل جھوٹ سے کام لیا، اس لئے سزا ملی۔