پختونخوا: کسان دوست پروگرام اور سیاحت اتھارٹیز کی منظوری

109

پشاور(اے پی پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کسان دوست پروگرام کی منظوری دی گئی، اس کے تحت گندم کی پیداوار کا ہدف 11لاکھ ٹن سے بڑھا کر 16لاکھ ٹن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تصدیق شدہ معیاری بیج سمیت کھاد وغیرہ پر سبسڈی کے لیے محکمہ زراعت کو تقریباً 40کروڑ روپے کی گرانٹ دی جائیگی، کابینہ نے3 لاکھ میٹرک ٹن بذریعہ ٹریڈنگ کارپوریشن درآمد کرنے کی منظوری دی ،کابینہ نے سرکاری وغیر سرکاری خط وکتابت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے سیاحت کے فروغ کیلیے3 نئی اتھارٹیز بنانے کی بھی منظوری دی جن میں کیلاش ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کمراٹ اور کالام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز شامل ہیں۔ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے لیے رضا حبیب کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔ کابینہ نے مائینز اور منرلز ڈیجٹلائزیشن کی بھی منظوری دی تاکہ محکمہ میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔