آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں الواداعی عشائیہ

713

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےچینی سفیر یاؤجنگ کے  اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  چینی سفیر کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیہ کے دوران ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی ،باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چینی سفیر کے  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے  میں تعاون کو سراہا جبکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر بھی آرمی چیف نے چینی سفیر سے اظہار تشکر کیا۔

چینی سفیر نے علاقائی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا اورسراہا، ژاؤجنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سفارتی تعاون کووسعت دینے میں کردار ادا کرنے  کے عزم کا اعادہ کیا۔