ایریتھمیا (دل کے غیر معمولی دھڑکنے) کی حقیقت؟

351

دل کے غیر معمولی انداز سے دھڑکنے کو انگریزی میں arrythmia کیتے ہیں جس میں کسی شخص کا دل بہت تیزی سے یا پھر بہت آہستگی سے دھڑک سکتا ہے۔

ایریتھمیا اس وقت ہوتا ہے جب برقی سگنل جو دل کی دھڑکن کو مربوط کرتے ہیں صحیح طریقے سے کام کرنا بند کردیتے ہیں۔ ویسے تو کئی طرح کے دل ایریتھمیا بے ضرر ہوتے ہیں تاہم اگر یہ باقاعدگی سے ہوتے ہیں تو یہ شدید اور ممکنہ طور پر مہلک علامات اور پیچیدگیاں پیدا کرسکتے ہیں۔

ایریتھیمیا کی متعدد قسمیں ہیں جیسے کہ:

بریڈی کارڈیا، دل کا سست روی سے دھڑکنا

ٹیکی کارڈیا، دل کا تیزی کے ساتھ دھڑکنا

فلَٹر، دل کا بے قاعدگی سے دھڑکنا

اور مخصوص وقت سے پہلے دھڑکن کا نمودار ہونا۔

اوپر دی گئی قسموں میں ہر کسی کا علاج مختلف ہے جس کیلئے ایک دل کے امراض میں ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔