آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں الزائمر کے دن کی مناسبت سے ویبینار کل ہوگا

259

پاکستان سوسائیٹی آف نیورولوجی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے اشتراک سے الزائمر کے  دن کی مناسبت سے 19 ستمبر کوآغا خان یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ایک ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس ویبینار میں پاکستان، سنگاپور، بھارت سے ماہرین دماغ و اعصاب اس مرض کے علاج کی جانب ہونے والی جدید تحقیق پر روشنی ڈالیں گے، جن میں ڈاکٹر عبد المالک، ڈاکٹر محمد واسع، ڈاکٹر سلیم باریخ،پروفیسر اعجاز وہرہ، ڈاکٹر اقبال آفریدی، ڈاکٹر کرا جونز (سنگاپور) اور ڈاکٹر من موہن مہندترا (بھارت) سے بذریعہ زوم لنک شریک ہوںگے۔ واضح رہے کہ الزائمر ایسا مرض ہے جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے اور یہ آہستہ آہستہ مریض کو موت کے منہ کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ا س مرض کی آگہی اور اس کے علاج کے سلسلے میں 21 ستمبر کو عالمی سطح پر الزایمر کا دن مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے ۔