کابل: افغان حکومت کی نئی قانونی ترمیم کے بعدبچوں کے قومی شناختی کارڈ پر اب والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان تاریخ میں پہلی بار اب قومی شناختی کارڈ پر والدہ کا نام بھی درج ہوگا، شناختی کارڈ میں یہ تبدیلی حال ہی میں منظور کی گئی ترمیم کے ذریعے عمل میں آئی ہے،اس سے قبل افغانستان میں قومی شناختی کارڈ پر صرف والدکا نام لکھا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ افغان معاشرے میں سرعام کسی خاتون کا نام لینا بُراسمجھا جاتاہے، بین الااقوامی دباؤ کے باعث خواتین کے حقوق کے نام پر افغان حکومت کے صدر اشرف غنی نے ترمیم کی منظوری دی ۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہےکہ جب افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان امن معاہدے کے لیےکوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب طالبان کی جانب سےخواتین کے حقوق کے نام پر قانون میں ترمیم پر کسی قسم کاردعمل نہیں آیا۔