وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

214

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی ، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی،جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ لائن آف کنٹرول  پر بھارتی جارحیت  پر بریفنگ دی گئی۔