لاہور: صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان ویڈیو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے عقب سے گن ہٹانا بھول گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان اپوزیشن پر تنقید میں اتنے جذباتی ہوئے کہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے وقت اپنے عقب سے گن ہٹانا بھول گئے۔
فیاض الحسن کی جانب سے جاری گئے بیان میں اپوزیشن پر تنقید کی گئی جبکہ ویڈیو میں صوبائی وزیراسلحے کی خودکار نمائش کرتے نظر آئے۔
دوسری جانب فیاض الحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘میری جان کو خطرہ ہے جبکہ اسلحے لائسنس یافتہ ہے’۔