کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف خلاف نیپراکی سماعت ہنگامے کی نظر ہوگئی، نیپرا سماعت میں آئے شہریوں کے سوالات نہ لینے پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف نیپرا کی سماعت ہوئی جس میں شہریوں نے شرکت کی، سماعت اس وقت بدنظمی کی نظر ہوئی جب نیپرا سماعت میں آئے شہریوں کے سوالات کو سننے سے انکار کیا گیا۔’
اس موقع پر سماعت میں شرکت کیلیے آئے شہریوں نے احتجاج کیا جس کےوجہ سےنیپرا چیرمین کو سماعت 30 منٹ ملتوی کرنا پڑی ، شہریوں نے کہا کہ اگر ہمیں نہیں سنا جائے گا تو سماعت کس لیےہے ، ہمیں یہاں وقت ضائع کرنے کیلیے بلایا گیا۔
شہریوں نے دورانِ سماعت کے الیکٹرک کیخلاف نعرے بازی کی ،اس دوران شہریوں اور کے الیکٹرک کےسی ای او کے مابین تلخ جملوں اور بدکلامی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے خلاف نیپراکی سماعت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔
سماعت کے دوران شہریوں نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے سوالات کیے تو وہ سماعت سے اٹھ کر چلتے بنے۔