حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کااعلان کردیا

299

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت بتاتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی قیمت 8ہزار400روپے رکھی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے94ادویات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیاہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ جان بچانے والی  کچھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں،آج فیصلہ کیاگیاکہ ان ادویات کی قیمتوں پردوبارہ نظرثانی کی جائےگی،زندگی بچانےوالی کچھ ادویات کی قلت رہتی ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ ماضی میں بجلی کےایسےمعاہدےہوئےجنہوں نےپاکستان کوگروی رکھ دیا،ماضی میں ہونے والے معاہدوں کو توڑ نہیں سکتے، پہلےسےہونےوالے معاہدوں میں رعایت کےلیےکوشاں ہیں، موجودہ قانون میں کئی سقم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جنسی جرائم کےملزمان کےلیےسخت سزاؤں کویقینی بنانےکےبل پرغورکیاگیا ہے،آئندہ اجلاس میں اس حوالےسےجامع قانون پیش کریں گے،زیادتی کےغلیظ جرم کےمرتکب ملزمان کوکڑی سزاملنی چاہیے،اقتدارسنبھالا تو توانائی سے متعلق مسائل گھمبیرتھے۔